آیت 26 لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ط ”لفظ اللہ کے ساتھ یہاں ”لام تملیک“ آیا ہے۔ یعنی آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے وہ سب اللہ کی ملکیت ہے۔اِنَّ اللّٰہَ ہُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ ”وہ بےنیاز ہے ‘ اسے کوئی احتیاج نہیں ‘ وہ خود اپنی ذات میں ستودہ صفات ہے۔