فعصى فرعون الرسول فاخذناه اخذا وبيلا ١٦
فَعَصَىٰ فِرْعَوْنُ ٱلرَّسُولَ فَأَخَذْنَـٰهُ أَخْذًۭا وَبِيلًۭا ١٦
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
3

آیت 16{ فَعَصٰی فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ } ”پس فرعون نے نافرمانی کی ہمارے رسول علیہ السلام کی“ { فَاَخَذْنٰـہُ اَخْذًا وَّبِیْلًا۔ } ”تو ہم نے پکڑ لیا اس کو بڑے وبال والی پکڑ۔“ اب تم خود ہی سوچو کہ اللہ کے رسول علیہ السلام کو جھٹلا کر اگر فرعون جیسا مطلق العنان بادشاہ نہیں بچ پایا تھا اور اسی جرم کی پاداش میں اگر عاد وثمود جیسی طاقتور قوموں کو نیست و نابود کردیا گیا تھا تو تم لوگ اللہ کے رسول ﷺ کو جھٹلا کر کیسے بچے رہو گے !