آیت 39 { قُلْ یٰـقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰی مَکَانَتِکُمْ } ”آپ کہیے کہ اے میری قوم کے لوگو ! تم اپنی جگہ پر جو کرسکتے ہو کرلو“ تم لوگ اپنی پوری قوت مجتمع کرلو اور پھر میرے خلاف جو تدبیریں بروئے کار لاسکتے ہو ‘ جو سازشیں کرسکتے ہو اور جو اقدام کرسکتے ہو کر گزرو ! { اِنِّیْ عَامِلٌج فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ } ”میں بھی اپنی سی محنت کر رہا ہوں ‘ پس عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا۔“