آیت 29 ثُمَّ لْیَقْضُوْا تَفَثَہُمْ ”اس سے احرام کھول کر نہانا دھونا مراد ہے۔ حج کرنے والوں کے لیے 10 ذو الحجہ کے دن چار افعال ضروری ہیں ‘ یعنی رمی ‘ نحر ‘ حلق اور طواف۔ نحر اور حلق کے بعد احرام کھولو ‘ پھر نہا دھو کر صاف لباس پہنو اور طواف زیارت کے لیے جاؤ۔