Back to Learning Plans

اسکرین کی لت: جب اسکرین دل کو بے حس کر دے

اسکرین کی لت: جب اسکرین دل کو بے حس کر دے
Duration:
Each short Lesson takes less than 10 minutes to complete 5 Lessons total.
Description:

5 دنوں کا قرآن پر مبنی یہ تعلیمی منصوبہ اسکرین کی لت کی وجہ سے بے چینی، ذہنی تناؤ اور توجہ میں کمی سے متاثر افراد کے لیے ہے۔ یہ لرننگ پلان آپ کو قرآنی آیات، نبوی بصیرتوں اور دائمی اسلامی اصولوں کی روشنی میں خالق سے جڑنے، حواس کی حفاظت، اور توجہ برقرار رکھنے کی دعوت دیتا ہے۔ چاہے مسلسل اسکرولنگ نے آپ کی توجہ منتشر کر دی ہو، یہ منصوبہ آپ کو لاپرواہی کے بجائے شعوری اور غفلت کے بجائے بیداری کے ساتھ زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یاد رکھیں، آپ کا وقت ہی آپ کی زندگی ہے۔ اور یہ وقت آخرت کی تیاری کے لیے سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔ اللہ ہمیں ان اسباق کو سیکھنے، ان پر عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق دے۔ آمین۔

موضوعات: 

  • اسکرین کی لت کا روحانی نقصان 

  • وقت، بصارت، سماعت اور دل کے حوالے سے جوابدہی

  • ڈیجیٹل دور میں حدود، اعتدال اور توازن

  • ذکر، دعا اور اللہ کی نعمتوں پر غور کے ذریعے ڈیجیٹل ڈِی ٹاکس

  • اللہ کے لیے جینا ,الگورتھم کے لیے نہیں

کیا آپ اپنا وقت واپس حاصل کرنا اور بے مقصد اسکرولنگ کی عادت سے نجات پانا چاہتے ہیں؟ آج ہی سے آغاز کریں، اور اپنی اسکرین کو اپنے دل و روح کی تربیت اور بھلائی کا ذریعہ بنائیں۔

 ہم آپ کی رائے جاننا پسند کریں گے: [email protected]

About the author: