۞ وقيضنا لهم قرناء فزينوا لهم ما بين ايديهم وما خلفهم وحق عليهم القول في امم قد خلت من قبلهم من الجن والانس انهم كانوا خاسرين ٢٥
۞ وَقَيَّضْنَا لَهُمْ قُرَنَآءَ فَزَيَّنُوا۟ لَهُم مَّا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَحَقَّ عَلَيْهِمُ ٱلْقَوْلُ فِىٓ أُمَمٍۢ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِم مِّنَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ خَـٰسِرِينَ ٢٥
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
موجودہ دنیامیں ایک طرف خدا کے داعی ہیں جو انسان کو حق کی نصیحت کرتے ہیں۔ دوسری طرف استحصال پسند لیڈر ہیں جو خوشنما باتیں کرکے انسان کو اپنی طرف مائل کرنا چاہتے ہیں جو لوگ خدا کی نصیحت پر توجہ نہ دیں وہ ان لیڈروں کی باتوں میں آکر غیر حقیقی راستوں میں دوڑ پڑتے ہیں۔
یہ استحصال پسند لیڈر لوگوں کو ان کے ماضی کا حسین خواب دکھاتے ہیں۔ وہ ان کے سامنے ان کے مستقبل کا خوبصورت نقشہ پیش کرتے ہیں۔ جو لوگ ایسے لیڈروں کے جھوٹے الفاظ سے دھوکا کھا کر ان کے پیچھے دوڑ پڑتے ہیں ان کا انجام اس کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا کہ ہمیشہ کے لیے تباہ ہو کر رہ جائیں۔