وبرزت الجحيم لمن يرى ٣٦
وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ ٣٦
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
3

وبرزت ................ یری (32:79) ” ہر دیکھنے والے کے سامنے دوزخ کھول کر رکھ دی جائے گی “۔ اب یہ نظروں سے اوجھل نہ ہوگی۔ ہر دیکھنے والا اسے دیکھ سکے گا۔ لفظ ” برزت “ میں لفظی تشدید اور معنوی تشدید دونوں ملحوظ ہیں ، اس لفظ کے ذریعہ ہر نظر کے سامنے منظر لایا گیا ہے اور پھر لفظ کا ترنم بھی۔

آج ہر کسی کا انجام مختلف ہوگا اور اللہ کا نظام کائنات اور نظام آزمائش اور پہلی زندگی کے مقاصد کھل کر سامنے آجائیں گے۔