فنادوا صاحبهم فتعاطى فعقر ٢٩
فَنَادَوْا۟ صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ ٢٩
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
3

فنادواصاحبھم ........ فعقر (45: 92) ” آخر کار انہوں نے اپنے آدمی کو پکارا اور اس نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور اونٹنی کو مار ڈالا۔ “ اور یہ شخص ان مفسدین میں سے ایک تھا جو اس شہر میں فساد کی جڑ تھے۔ سورت نحل میں ان کے بارے میں آیا ہے۔

وکان ........ یصلحون (72 : 8 4) ” اور شہر میں نوجھتے دار تھے جو ملک میں فساد پھیلاتے تھے اور کوئی اصلاح کا کام نہ کرتے تھے۔ “ اور سورت شمس میں کہا گیا۔

اذانبعث اشقھا (19 : 21) ” جب ان میں ایک بدبخت اٹھا “

بعض روایات میں آتا ہے کہ اس شخص نے شراب پی لی تاکہ وہ اس کام کو بےباکی سے کرسکے اور اس ناقہ کو قتل کردے جو اللہ نے بطور نشانی بھیجی تھی اور رسول اللہ نے ان کو ڈرا دیا تھا اور متنبہ کردیا تھا کہ اگر تم نے اسے گزند پہنچایا تو تم پر عذاب الٰہی آجائے گا۔ اس طرح فتعاطی کے معنی بیڑا اٹھانے کی بجائے شراب پینے کے ہوں گے۔

فنادوا ............ فعقر (45: 92) ” انہوں نے اپنے آدمی کو بلایا اس نے یہ ذمہ لے لیا یا شراب پی کر اسے قتل کردیا۔ “ یہ امتحان ہوگیا اور ان پر عذاب نازل ہوگیا۔