آیت نمبر 34
یہ ایک جامع انداز تعبیر ہے جو بھی چیز دل مومن کو مرغوب ہو اور جس کی چاہت اس کے دل میں پیدا ہو وہ اس کے لیے اس کے رب کے ہاں تیار ہوگی۔ یہ اس کا حق ہوگا ، جس میں کوئی خسارہ نہ ہوگا اور نہ کوئی حصہ اس کا ضائع ہوگا۔
ذٰلک جزاء المحسنین (39: 34) ” یہ ہے نیکی کرنے والوں کی جزاء “۔ اور یہ اس لیے کہ اللہ نے ان کے لیے بھلائی اور جس عزت افزائی کا ارادہ فرمالیا تھا وہ حقیقت بن جائے اور عدل سے آگے بڑھ کر ان کے ساتھ فضل وکرم کا معاملہ کرے۔