آیت 148{ فَاٰمَنُوْا فَمَتَّعْنٰہُمْ اِلٰی حِیْنٍ } ”تو وہ ایمان لے آئے اور ہم نے انہیں متاع دنیوی عطا کردی ایک خاص وقت تک۔“ یعنی ان کی توبہ اور ایمان کے بعد انہیں بقا کی ایک نئی مہلت fresh lease of existance دے دی گئی۔