یہاں ازواجِ رسول کو خطاب کرتے ہوئے مسلم خواتین کو عام ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں کس طرح رہیں۔ ان کو اصولاً اپنے گھر کے دا ئرہ میں رہنا چاہيے۔ دنیا دار عورتوں کی طرح زیب وزینت کی نمائش ان کا مقصود نہیںہونا چاہيے۔ ان کی توجہات کا مرکز یہ ہونا چاہیے کہ وہ اللہ کی عبادت گزار بن جائیں۔ وہ اپنے اثاثہ کو اللہ کےلیے خرچ کریں۔ زندگی کے معاملات میں اللہ اور رسول کا جو حکم ملے اس کو فوراً اختیار کرلیں۔ وہ اللہ اور رسول کی باتوں کو سننے اور سمجھنے میں اپنا وقت گزاریں۔
یہ طرزِ زندگی وہ ہے جو آدمی کو پاک باز بناتا ہے۔ ا ور پاک باز آدمی ہی اللہ تعالیٰ کو پسند ہے۔