ذوالقرنین کے لفظی معنی ہیں دو سینگوں والا۔ یعنی وہ بادشاہ جس کی فتوحات کا سلسلہ دنیا کے دونوں کناروں (مشرق ومغرب) تک پہنچا ہوا تھا۔ یہاں ذوالقرنین سے مراد غالباً قدیم ایرانی بادشاہ خسرو (Cyrus) ہے۔ اس کا زمانہ پانچویں صدی قبل مسیح ہے۔ اس نے قدیم آباد دنیا کا بڑا حصہ فتح کرڈالا تھا۔ اور بالآخر ایک جنگ میں مارا گیا۔ وہ نہایت منصف اور عادل بادشاہ تھا۔