۞ ما اشهدتهم خلق السماوات والارض ولا خلق انفسهم وما كنت متخذ المضلين عضدا ٥١
۞ مَّآ أَشْهَدتُّهُمْ خَلْقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَلَا خَلْقَ أَنفُسِهِمْ وَمَا كُنتُ مُتَّخِذَ ٱلْمُضِلِّينَ عَضُدًۭا ٥١
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
undefined
3

لوگ اپنے جن بڑوں کو دنیا کی زندگی میں قابل بھروسہ سمجھ لیتے ہیں۔ وہ اس قدر کمزور ہیں کہ نہ کائنات کے وجود میں ان کا کوئی دخل ہے، اور نہ خود اپنے وجود میں ۔ مزید یہ لوگ حق کی دعوت کے مقابلہ میں مضل (گمراہ کرنے والے) کا کردار ادا کرکے ثابت کررہے ہیں کہ وہ قطعاً قابل بھروسہ نہیں۔ ایک ایسی دنیا جہاں ہر طرف حق کی کارفرمائی ہو، وہاں ایسی شخصیتیں کس طرح دخیل ہوسکتی ہیں جن کا واحد سرمایہ لوگوں کو حق سے دور کرنا ہے۔