جو لوگ گھمنڈ، مصلحت اور ظاہر پرستی سے خالی ہوتے ہیں، ان کا حال یہ ہوتا ہے کہ جب خدائی صداقت ان کے سامنے ظاہر ہوتی ہے تو وہ اس کو فوراً پہچان لیتے ہیں۔ خواہ وہ صداقت ان کے جیسے ایک انسان کی زبان سے کیوں نہ ظاہر ہوئی ہو۔
وہ اپنے آپ کو حق کے آگے ڈال دیتے ہیں۔ وہ اپنی زندگی کو اس کے مطابق ڈھالنا شروع کردیتے ہیں، نہ کہ خود صداقت کو اپنی زندگی کے مطابق ڈھالنے لگیں۔ جو لوگ اس طرح حق پرستی کا ثبوت دیں وہ خدا کے محبوب بندے ہیں۔ان کو آخرت میں شاہانہ انعامات سے نوازا جائے گا۔