قال……(71 : 32) ” اللہ نے فرمایا ، اچھا تو جا ، ان میں سے جو بھی تیری پیروی کریں تجھ سمیت ان کے لئے جہنم ہی بھرپور جزاء ہے “۔
جائو جو کرنا چاہتے ہو کرو ، تمہیں اجازت ہے جس قدر لوگوں کو گمراہ کرسکتے ہو کرو ، اس نے ان کو بھی عقل و ارادے کا ہتھیار دے دیا ہے۔ انکو بھی یہ قوت و اختیار حاصل ہے کہ وہ تیرے مطیع فرمان ہوجائیں یا تم سے اعراض کریں۔
فمن تبعک (71 : 32) ” ان میں سے جو تیری پیروی کرے گا “۔ یعنی اپنی ذات کے اندر گمراہی کی استعداد کو زیادہ کرتے ہوئے اور ہدایت کی استعداد کو کمزور کرتے ہوئے ، اللہ کی پکار سے اعراض کرتے ہوئے اور شیطان کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے ، اس کائنات میں موجود اللہ کی تکوینی آیات و دلائل سے منہ موڑتے ہوئے اور پھر رسولوں کی دی ہوئی آیات ور معجزات سے منہ پھیرتے ہوئے۔
فان ……(71 : 36) ” تو پھر جہنم تم سب کے لئے بھرپور جزاء ہے۔